ہزارہ پولیس کی ناکامی، 22 سالہ نوجوان کوقتل کرنے والا

ہزارہ پولیس کی ناکامی، 22 سالہ نوجوان کوقتل کرنے والا قاتل بیرون ملک فرار،باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق کامرس کالج مانسہرہ کے قریب 22 سالہ نوجوان اکرام ساکنہ کروڑی حال میجرایوب روڈ مانسہرہ کو موٹر سائیکل سوار نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔اورخود موقع سے فرار ھو گیا تھا۔تھانہ سٹی مانسہرہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے دو لڑکیوں کو بھی شامل تفتیش کیا تھا۔جس کے بعد انوسٹی گیشن ٹیم نے مختلف طریقے استعمال کرتے ھوئے اس اندھے قتل کو ٹریس کر لیا۔نوجوان کے قتل میں ملوث سفیر ساکنہ کروڑی مقتول کا ہونے والا سالہ ھے۔جس کی قاتل کی بہن کے ساتھ منگنی ھوئی تھی۔ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ رشتہ کا تنازعہ بتائی جارہی ھے۔منگنی کے بعدمقتول شادی کے لئے رضامند نہیں تھا۔تفتیشی ٹیم نے کال ڈیٹاسے اندھے قتل کا سراغ لگایا ھے۔قاتل اکرام کو قتل کرنے کے بعد بحرین فرار ھو گیا ھے۔