ایبٹ آباد ۔ ضلع ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے لیے قائم کمیٹی کے ممبران سے صوبائی قیادت کا بزریعہ ٹیلی فون رابطہ، کرونا وائرس اور رمضان المبارک کے باعث ممبران کا اجلاس طلب کر نے کی بجائے ٹیلی فونک مشاورت ، زرائع کے مطابق کمیٹی کے ممبران کی اکثریت نے حاجی ملک مہابت اعوان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صو بائی جنرل سیکرٹری مر تضی جاوید عباسی سمیت دیگر قائدین نے ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے قائم کمیٹی کے ممبران، سابق ممبران ضلع و تحصیل کو نسل سمیت سر گردہ پارٹی رہنماوں سے مشاورات مکمل کر لی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد کی تنظیم کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا مسلم لیگی زرائع کے مطابق ضلع جنرل سیکرٹری کے لیے شوکت ہارون خان ، فیصل اعوان ، ذوالفقار جاوید عباسی ، سہیل انجم نبیل عباسی ، خرم خان سمیت دیگر ناموں پر غور کیا گیا ۔ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں سابق امید وار این اے 16 حاجی ملک مہابت اعوان پر دو تہائی سے زائد ممبران نے اعتماد کا اظہار کیا تھا