….. پبلک ٹرانسپورٹ کے متعلق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا

پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق SOPs پر عمل درآمد سے متعلق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثناءاللہ کا بس/ ویگن سٹینڈز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثناءاللہ نے کورونا کے باعث لاک ڈاون میں حالیہ نرمی کے بعد کمشنر ہزارہ ڈویژن کی ہدایات پر شہر کے تمام بڑے بس/ ویگن سٹنیڈز کا دورہ کیا جن میں جنرل بس سٹینڈ فوارہ چوک، مانسہرہ سٹینڈ، اقبال پلازہ سٹینڈ اور شیروان شامل ہیں۔ انہوں نےمسافروں اور ڈرائیور حضرات سے بات چیت کی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے لیےایس پی ٹریفک کو موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔ تمام اڈہ مالکان کوبھی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ SOPs پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سٹینڈز پر جراثیم کش پانی کی فراہمی، روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے اورصفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پرایس پی ٹریفک پولیس، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ٹی ایم او ایبٹ آباد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔
#PMRUKP #KPFightsCorona

Share
COVID-19 CASES