ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلکس میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد……… ۔

حویلیاں (حویلیاں لائیو) ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی نااہلی چار ڈاکٹرز سمیت دو سٹاف فی میل اور دو میل نرس کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گئے زرائع کے مطابق ٹی ایم او ڈاکٹر یار محمد میڈیکل بی وارڈ ٹی ایم او ڈاکٹر فرحان میڈیکل بی وارڈ ڈاکٹر صیاد ٹی ایم او میڈیکل بی وارڈ ٹی ایم او ڈاکٹر سلیمان میڈیکل بی وارڈ ڈاکٹر سانیہ تبسم نرسزسٹاف نادیہ اور حاجرہ کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے حیران کن امر یہ ہیکہ ان سارے ڈاکٹروں میں سے کسی ایک کی بھی کرونا وارڈ میں نہیں تھی اور یہ سارے ڈاکٹر ایک ہی وارڈ کے ہیں اس سے ظاھر ہوتا ہے کمپلیکس انتظامیہ نے کرونا وارڈ سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی ھدایات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا اگر سینئرز ڈاکٹرز کرونا وارڈ کا دورہ کرنے کے بعد اگر جنرل وارڈ کا دورہ کریں گے تو ظاھری بات ہے وہ کرونا وائرس پھیلاؤ کا ذریعہ بنیں گے اب ایک ہی وارڈ کے ان پانچ ڈاکٹروں کے متاثر ہونے کا یہ واضح ثبوت ہے کیونکہ ان میں سے ایک ڈاکٹر نے بھی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی نہیں کی اب تو خدشہ ہیکہ میڈیکل بی وارڈ کا سارا سٹاف اور مریض بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہوں گے ڈاکٹروں کی رپورٹس پازیٹیو آنے کے بعد ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ آیوب میدیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہاسپٹل وائرس کے مزید پھیلاؤ کا ذریعہ نہ بنے

COVID-19 ayub medical complex

Crona vires ayub medical complex

Covid 19 havelian Abbottabad

Share