ہریپور کی رہائشى پانچھ بہنیں پورے پاکستان میں چھا گئ

فخر ہزارہ.
ھرى پور ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والى پانچھ بہنوں نے پورے پاکستان ميں ہزارے والوں کا سر فخر سے بلند کر دیا
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے ولى ان پانچھ بہادر نہنو والدين کا نام ملک رفیق اعوان اور خورشید بیگم ہے. راولپنڈی کے کانونٹ سکول سے ان پانچھو بہنو نے ابتدائ تعلیم حاصل کی،پاکستان کی سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم اسى سکول سے حاصل کی تھى.

لیلیٰ ملک شیر جوکہ سب سے بڑى بہن ہیں ، انھوں نے 2008 کے دوران ہونے والے سى ایس ایس امتحان میں اچھے نمبر سے کامیابی حاصل کىى، اور اس وقت لیلیٰ ملک شیر کراچی میں انکم ٹیکس ( income tax) کے محکمے میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض ادا کر رہی ہیں.
شیریں ملک شیر جوکہ لیلیٰ ملک شیر سے چھوٹى بہن ہیں انھو نے بھى سى ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور وہ آج کل نیشنل ہائی وے اتھارٹی(NHA) اسلام آباد میں ڈائریکٹر ہیں۔
سسی ملک شیر جوکہ شیریں ملک شیر سے چھوٹى ہیں اور تیسرے نمبر پر اتى ہیں،انھو نے بھى سى ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور وہ اج کل ڈپٹی ایگزیکٹو سی ای او(CEO) چکلالہ کینٹ راولپنڈی ہیں۔
اور چوتھے نمبر پے ہیں ماروی ملک شیر انھوں نے بھى سى ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور وہ ان دنوں بطور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر( AC) ایبٹ آباد فرائض ادا کر رہی ہیں۔
ان سب سے چھوٹى بہن ضحیٰ ملک ہیں اپنے کالج کے نیٹ بال کی کوچ بھی رہ چکى ہیں اور یہ ایک ریڈیو چینل پر بطور اینکر بھی کام کیا ہے ۔ حال ہى میں سى ایس ایس کے امتحان کو پاس کیا ہے، 17 جون کو شائع ہونے والے نتائج کے مطابق وہ آفیسرز مینجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کریں گی۔
ان کے والدين کا کہنا ہے جب ہمارى پانچ بیٹیاں ہوئ تو خاندان کے کئ
لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کی لیکن اج ہمارى یہ 5 بچیاں 500 بىٹوں پر بھارى ہیں۔ بچیاں الله پاک کے رحمت ہیں.
Abbottabad Assistant commissioner, CSS

Share