ریٹائرڈ ہونے سے دو دن پہلے شہید ۔

افتخار واحد جن کى عمر 60 سال تھى اور دو دن کے بعد ملازمت سے ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن اس سے قبل وہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

افتخار واحد پچھلے 10 سالوں سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سکیورٹی گارڈ کى ملازمت کررہے تھے.
پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں پیر کو صبح وقت پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر چار دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار حملہ آوروں جہنم وسال ہوئے اور سٹاک ایکسچینج کے دو سکیورٹی اہلکار اور ایک پولیس سب انسپیکٹر شہید ہوئے ہیں.

افتخار واحد اندر جانے والے دروازے پر چوکی پر اپنى ڈیوٹى دے رہے تھے جہاں حملہ آوروں نے اپنی گاڑی سے اتر کر سب سے پہلا حملہ اس چوکى پر کیا۔ اس چوکی اورساتھ کھڑى گاڑیوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ وہی جگہ ہے جہاں حملہ آوروں کو کافى مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔اور اسى جگہ پر دو سکیورٹی گارڈ شہید اور دو حملہ اورں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ افتخار واحد کا گھر سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے پاس ہى واقع واقع ہے، جہاں واقعے کے بعد کافى لوگ تعزیت کے لیے آ رہے ہیں۔ واحد کے بڑے بیٹے عزاج واحد تعزیت وصول کر رہے ہیں۔اور عزاج ان کا ایک ہى بیٹا ہے اور وہ جسمانى لہاز مفلوج ہے

Share