کراچی میں سونے کی نئ قیمت میں اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سونے کی حالیہ قیمتوں میں اضافے نے پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
سونے کی قیمتیں اتنی بلند کہ آسمان کو چھو رہی ہیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونا 07 ڈالر اضافہ کے ساتھ ایک اونس 1784 ڈالر میں فروحت ہورہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں ایک تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ کے بعد نئ قیمت 106000 روپے ہوگئی جو کہ ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان میں 943 اضافے کے ساتھ 10 گرام سونے کی نئ قیمت 90877 روپے ہوگئی۔
چیئرمین محمد ارشد آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے, مالی سال 2019-2020 میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں 26000 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، 2019 جون کی 30 تاریخ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 78500روپے تھی۔
Karachi: The price of gold in Pakistan has reached the highest level in history, the rise in gold prices broke all previous records.
Gold prices skyrocketed, with the world market trading at $1787 an ounce on the first day of the trading week, after gaining 07 07.
Due to the increase in prices in the global market, the price of gold per tola in Pakistan increased by Rs. 1,100 to Rs. 106,000, which is the highest price of gold in the history of the country.
Similarly, the price of 10 grams of gold in Pakistan increased by Rs 943 to Rs 90877.
According to Muhammad Arshad, Chairman, All Pakistan Jewelers Association, the price of gold per tola increased by more than Rs 26,000 during the financial year 2019-2020. On June 30 last year, the price of gold per tola in Pakistan increased by Rs 78,500.