ابھی مجھے ایک دکاندار نے بتایا ڈاکٹر فیصل ڈاکٹر نہیں تھے

پاکستان پیپلز پارٹی حویلیاں کے راہنما مقصود الرحمن قریشی صاحب کے بیٹے ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی صاحب کرونا کی وجہ سے شھید ہو گئے ہیں۔۔۔ڈاکٹر صاحب نے کرونا وائرس جیسی موذی مرض میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر عوام کی راہنمائی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔۔۔دعا ہے اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔۔۔میرا محلہ دار جس سے میں نے ابھی ابھی سگریٹ کی ڈبیا لی وہ مجھے کہنے لگا ساجد بھائی بہت قیمتی شخص اللہ پاک کی رضا ہو گیا ہے۔۔۔میں نے کہا ہاں خبر پڑھی ہے مگر واسطہ کبھی نہیں پڑا۔۔۔اس نے کہا میرا بچہ میری غربت اور لاچاری کی وجہ سے کب کا مر گیا ہوتا ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی نے میرے ساتھ وہ بھلائی کی کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔۔۔اس نے کہا کہ آپ لکھنے والوں میں سے ہیں ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی پہ ضرور لکھیں۔۔۔ڈاکٹر صاحب نے کبھی پیسوں کی پرواہ نہیں کی۔۔۔ڈاکٹر صاحب نے جب بھی فون کی۔۔۔فون اٹھایا اگر اٹھا نہیں سکے تو کچھ دیر بعد کال بیک کی۔۔۔ڈاکٹر صاحب نے اکثر مجھے سمپل دیئے کیونکہ میری دوائی خریدنے کی استطاعت نہیں تھی۔۔۔جب وہ یہ باتیں کر رہا تھا تو اسکی آنکھوں میں آنسو تیر رہے تھے میں نے اپنے دکھ بھرے الفاظ سے دکاندار کو تھپکی دینی چاہی تو دکاندار کہنے لگا وہ ڈاکٹر نہیں تھا ایک فرشتہ تھا۔۔۔ہمارے گھر ماتم بنا ہوا ہے میری والدہ صاحبہ اور بیوی رو رو کر دعائیں کر رہی ہیں۔۔۔یہ ہوتی ہے خدمت خلق۔۔۔میرا واسطہ کبھی ڈاکٹر صاحب سے نہیں پڑا لیکن دکاندار کی لجاجت بھری باتوں نے مجھے افسردہ کر دیا اور نجانے کیوں مجھے بھی مرحوم و مغفور ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی سے محبت سی ہو گئی۔۔۔اللہ پاک بلند سے بلند تر مقام عطا فرمائے۔۔۔آمین۔۔۔۔

 

Dr. Faisal Maqsood Qureshi, son of Maqsood-ur-Rehman Qureshi, leader of Pakistan Peoples Party Havelian, has been martyred due to coronavirus. May Allah raise the ranks of the deceased and grant patience to his family. My neighbor from whom I just took a pack of cigarettes said to me, “Sajid bhai, a very valuable person has become the pleasure of Allah.” … I said yes, I have read the news but it has never happened … He said when my child would have died due to my poverty and helplessness. Dr. Faisal Maqsood Qureshi did me a favor that I will not tell. He said that you are one of the writers. You must write to Dr. Faisal Maqsood Qureshi. Dr. Sahib never cared about money. Whenever Dr. Sahib called, he picked up the phone. If he couldn’t, he called back after a while … Dr. Sahib often gave me samples because I couldn’t afford to buy medicine … Tears were flowing in his eyes when he was saying this. When he wanted to slap the shopkeeper with his sad words, the shopkeeper said that he was not a doctor, he was an angel. Our house is in mourning. My mother and wife are crying and praying. This is the service. People … I never came in contact with Dr. Sahib but the shopkeeper’s stubborn words made me sad and I don’t know why I also fell in love with the late and forgiving Dr. Faisal Maqsood Qureshi … Allah is the highest place. Grant me … Amen.

Share
COVID-19 CASES