ایبٹ آباد،ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے شوق نے میٹرک کے طالب علم کی جان لے لی ،تھانہ ڈونگا گلی کی حدود بھاگن ہائی سکول کا طالب علم عبدالصمد ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہا تھا ،پسٹل ہاتھ میں لے کر ویڈیو کے شوق میں اچانک گولی چلنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا
جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا،ادھر واقعہ پر بچے کے گھر میں بھی کہرام مچ گیا اچانک پیش آنے والے والے واقع نے لواحقین پر سکتہ طاری کیا،نوجوانوں کے انٹر نیٹ کے غلط استعمال نے کئی گھروں کو اجاڑ دیا ہے،والدین اپنے بچوں کی جائز ناجائز خواہشات کی تکمیل کر کے اپنے خون جگر سے محروم ہو رہے ہیں ،معاشرےمیں پھیلنے والی برائیوں کے قلع قمع کے لئے مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے۔۔