ایبٹ آباد کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری

6 کروڑ روپے کی لاگت سے ایبٹ آباد پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں میں بی ایس سائنس بلاک کا افتتا ح کر دیا گیا. سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم.این.اے علی خان جدون نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں تعلیم کے ساتھ مذاق کیا گیا. وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے ہی یہ وژن تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں برابر آنے کے لئے تعلیمی میدان میں ترقی ناگزیر ہے. میں نے اپنے گزشتہ پا نچ سالہ دور حکومت میں صوبہ خیبر پختونخوا میں دس یونیورسٹیاں ہری پور،ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت پور ے صوبے میں 100کالجو ں میں بی ایس پروگرا م کا اجراء جب کہ اس سال مزید 34 کالجوں میں بی ایس پروگرا م کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ ہری پور،ایبٹ آباد اور مانسہرہ سائنس بلاک دئیے،ایبٹ آباد میں خواتین کے لئے صوبے کا دوسرا کا لج آف ہوم اکنامکس کا قیام۔ پروفیسرز کو سکیل اپ گریڈیشن جیسے کام کئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آبادمیں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بی ایس سائنس بلاک کا افتتاح اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اظہر،پروفیسر دلاور، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن پروفیسر منیر احمد سواتی،سابق چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ پروفیسر سجاد خان، پروفیسر غلام رسول،پروفیسر مشتاق احمد،پروفیسر جمیل اختر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پروفیسرز کے گریڈ کو بڑھانے میں مشکلات کے باوجود اپنے وعدہ کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پروگرام میں پنجاب حکومت ناکام ہو گئی تھی. خیبر پختون خوا میں سو کالج میں اس پروگرام کو شروع کیا اور 34 کالجوں میں اس سال یہ پروگرام شروع کر رہے ہیں کیونکہ اس میں تحقیق ہوتی ہے اور طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ وہ جدید تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔انہوں نے کالج میں عملہ کی کمی اور کالج کے کانفرنس ہال کی تعمیر کے لئے فنڈ فراہم کر نے اور کالج کے لئے بس بھی دینے کا علان کیا اور کہا کہ60لا کھ روپے کی لاگت سے کالج کی چار دیواری پر کام جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔

رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کی ترقی کو ترجیحات میں رکھا. ترقی صرف عمارتوں اور سڑکوں کی تعمیر کا نام نہیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ تحریک انصاف نے تعلیم کے میدان میں بڑے فیصلے کئے اور گزشتہ حکومت میں ایبٹ آباد میں مشتاق غنی نے تعلیمی اداروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بے پناہ کام کیا جو پچھلے تیس سال میں نہیں ہوئے۔انہوں نے کالج کی آئی ٹی لیب سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود نے کالج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے 26 ریسرچ ایوارڈ حاصل کئے ہیں،کالج نے صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ہم نصابی گرمیوں میں بھی نمایاں کار کر دگی دیکھا ئی۔ قومی اور انٹرنیشنل کانفرنس میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کی کمی پوری ہونے سے تعلیمی مشکلات کم ہونگی ہیں جس کے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کالج میں عملہ کی کمی پوری کرنے پر بھی توجہ دلائی۔اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کی کمی پوری ہونے سے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں مددملے گی۔تقریب کے اختتام پر مختلف شعبہ میں خدمات دینے والوں کو خصوصی شیلڈز دی گئیں اور کالج کی جانب مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

  •  
Share