ایبٹ آباد(حویلیاں لاؤی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی کے 37 سردار اورنگزیب نلوٹھہ آنے بگنوتر کی عوام کا ستر سالہ پرانا درینہ مطالبہ کرلاں تا سیری بگنوتر روڈ کا افتتاح کر کے پورا کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بگنوتر سمیت اہلیان علاقہ سول سوسائٹی کا سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش، تفصیلات کے مطابق انگریز دور حکومت میں ایبٹ آباد اور مری کو ملانے کے لیے انگریز حکومت نے بگنوتر کرلا کے مقام سے سیری تک لنک روڑ تعمیر کیا تھا, جس کے ذریعے ایبٹ آباد اور گلی اور مری کے لوگ یہیں سے سفر کرکے اپنی منزل تک لے جایا کرتے تھے, انگریز دور کی بات جوں جوں وقت گزرتا گیا کرلاں تا سیری روڈ کی حالت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی اور آئے روز اس روڈ کی حالت بارشوں مزید خراب چلی ہو تیار ہیں انگریز دور کے بعد اس روڈ پر گلیات سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں اس روڈ کع سیاسی کارڈ کے طور پر کھیلتے ہوئے لوگوں سے ووٹ ووٹ سمیٹے اور اسٹیٹس انجوائے کرتے رہے مگر اس روڈ کی پختگی کے ان کے دعوے اور وعدے ہوائی فائر ہی رہے جس پر 2018 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 37 سے پاکستان مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے بگنوتر کی عوام اس روڈ کی پختگی کا وعدہ کرتے ہوئے عوام سے ووٹ لئے مگر یہ وعدہ پچھلی حکومتوں اور سیاسی امیدواروں کہ وعدوں کی طرح ہوائی فائر ثابت نہیں ہوا بلکہ سرداراورنگزیب لوٹانے اسے عملی جامہ پہناتے ہوئے کرلاں تا سیری روڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا جس کا باقاعدہ ٹینڈر لگا دیا گیا ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ نون بگنوتر اور سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد کے زیر نگرانی کرلاں کے مقام پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سردار اورنگزیب نلوٹھہ آنے کرلاں سیری روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا تقریب میں ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ،سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد، سابق تحصیل ممبر نتھیاگلی،سردار ذوق اختر رہنما پاکستان مسلم لیگ نون، یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ نون کے سرکردہ رہنما سردار زاہد رشید، سابق ناظم ولیج کونسل بگنوتر سردار دلنواز،اے این پی کراچی کے رہنما سردار جلیل، سابق امیدوار تحصیل کونسلر طاہر سلطان، سابق امیدوار تحصیل کونسلر یونین کونسل بانڈی میرا سردار محمد اکرم،سابق صدر یوتھ ونگ بگنوتر سردار قیصر،سردار ایاز سردار حسیب،سابق کونسلر ملک جہانزیب سمیت ، بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی نے اس روڈ کے نام پر سیاست چمکائیں اور بڑے بڑے بلندوبانگ دعوے کئے مگر کسی نے بھی اپنا وعدہ وفا نہ کیا لیکن خلیات اور مرد مجاہد پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے دو سال پہلے اس روڈ کی پختگی کا وعدہ کیا جو آج الحمدللہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے انشاء اللہ ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ آج کے بعد یونین کونسل بگنوتر سے صرف پاکستان مسلم لیگ نون ہی کامیاب ہو گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم سردار شجاع احمد نے کہا کہ ہر دور میں اس روڈ کو لے کر سیاست چمکائی گئیں اور بگنوتر کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی لیکن ہمیشہ کی طرح ترقیاتی کاموں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے پی کے 37 نے ایک اور کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اس روڈ کی تعمیر کے لئے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے پچاس لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا جو کہ بہت کم تھے جس پر میں نے اپنی یونین کونسل کا 50 لاکھ روپے فنڈ بھی اسی روڈ کے لئے مختص کر دیا جس کے بعد آج الحمدللہ اس روڈ کی افتتاحی تقریب انشاءاللہ میں امید دلاتا ہوں کہ بگنوتر کی عوام کے دیگر درینہ مسائل بھی حل کرنے میں اپنا کردار سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے ساتھ مل کر ادا کرتا رہوں گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے پی کے 37 سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اوردیگرجماعتوں نے صرف اور صرف جھوٹ کی سیاست کو ہی اپنا شیوہ سمجھا ہے الحمداللہ میں نے بگنوتر کی عوام سے دو سال قبل اس روڈ کی پختگی کا وعدہ کیا تھا جو میں نے اور ناظم سردار شجاع احمد مل کر پورا کردیا اور اس روڈ کی پختگی کیلئے سردار شجاع احمد نے بھی روڈ کے لئے 50 لاکھ کا فنڈ اپنی یونین کونسل کے فنڈ میں سے دیا مجھے بے حد خوشی ہے اور میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے آج بگنوتر کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جو لوگ اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنی عوام کے مسائل کے حل کے لیے فنڈ نہیں لا سکتے انہیں سیاست کا کوئی حق نہیں کیوں کہ عوام نے ووٹ اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ہوتے ہیں تاریخ گواہ ہے جس نے اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا آج ہمارا لیڈر میاں محمد نواز شریف جس نے اربوں روپے کی پیشکش ٹھکرا کر 6 دھماکے کیے ہم اس ملک میں جسمانی طور پر تو آزاد ہے مگر فکری طور پر آج بھی ہمارے فیصلے امریکہ میں ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے لیڈر نے قوم کو ایک نعرہ دیا تھا وہ نعرہ (ووٹ کو عزت دو) دینے کے ساتھ ساتھ اس ملک میں اربوں روپے کی سڑکیں تعمیر کی ہزارہ موٹروے سمیت ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا میٹرو بس جیسے منصوبے بھی متعارف کروائے لیکن آخر میں ہمارے لیڈر کے ساتھ کیا کیا گیا آپ سب جانتے ہیں انہیں جھوٹے کیسوں میں پھنسایا گیا اور پنامہ جیسا پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جس جنے میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنایا آج اعلی عدلیہ نے اسی جج کو جھوٹا مکار قرار دے کر نوکری سے فارغ کر دیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا لیڈر عوامی لیڈر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہماری بہن بیٹی مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران اس پر قاتلانہ حملے کی اور اس کی گاڑی پر پتھر برسائے گئے جیسا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ساتھ کیا گیا ہم تبدیلی سرکار سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور مریم نواز کی اوپر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ورنہ پاکستان مسلم لیگ نون کا بچہ بچہ اپنے حقوق کے لئے بھرپور احتجاج کرے گا آخر میں انہوں نے بگنوتر کی عوام اور پاکستان مسلم لیگ نون کی یوتھ ونگ کو بہترین استقبال اور زبردست قسم کی تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارکباد بھی دی۔