ایبٹ آباد میں بڑی تعداد میں لڑکیاں بھی منشیات

ایبٹ آباد کی نوجوان نسل کو منشیات فروشوں نے تباہ و برباد کر دیا گلی محلوں میں منشیات فروشوں کا راج جبکہ ایبٹ آباد پولیس سوشل میڈیا مہم میں مصروف ہے. صوبائی حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ. ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں چرس آئس و دیگر منشیات کے عادی نوجوان موجود نہ ہوں اب تو بڑی تعداد میں لڑکیاں بھی اس لت میں مبتلا ہو چکی ہیں. پولیس ہر مہینے برائے نام کارروائی عمل میں لاتی ہے مگر عملاً اسی محکمہ میں چھپی کالی بھیڑیں ان کی سرپرستی کرتی ہیں اور بھتہ خوری بھی کی جاتی ہے. عوامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور آواز بلند کی جاتی ہے کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں کیس کا اندراج ایسے طریقے سے کیا جاتا ہے کہ ضمانت پر رہائی مل جائے. یہ منشیات فروش چند دنوں بعد پھر دھندناتے پھرتے ہیں اور نوجوان نسل میں زہر گھول رہے ہوتے ہیں.ہماری پولیس صرف سوشل میڈیا کی شوقین ہے جبکہ عملی طور پر نوجوان نسل کو تباہ کر دیا گیا ہے.

Share