سما نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی قومی ان کے ساتھ کافی عرصے سے ’’نازیبا‘‘ اور ’’بے ہودہ‘‘ گفتگو کررہے تھے۔ اور میں ان کی گھٹیا گفتگو برداشت کررہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی گھٹیا گفتگو ریکارڈ کی ہے جسے سننے کے بعدہر کوئی تسلیم کرے گا کہ میں نے بالکل ٹھیک کیا۔ ان کی گفتگو اتنی گھٹیا ہوچکی تھی کہ میرا اور میری دوست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ہم نے مفتی قوی کو مارا۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اگر ایسے مردوں کو وقت پر سبق سکھا دیا جائے تو معاشرے سے ریپ کے واقعات ختم ہوجائیں۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ مفتی قوی اپنے بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے پہلے ہی شہرت رکھتے ہیں تو آپ نے انہیں اتنا بے تکلف کیوں ہونے دیا۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔
قبل ازیں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے آج ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مفتی قوی کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا ہے۔ ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے مفتی قوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حریم شاہ نے ان کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حریم شاہ اور انہیں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کی شرکت کے لیے بلایا گیا تھا اور وہ کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، جہاں انہیں حریم شاہ نے تھپڑ دے مارا
۔
TikTok star Hareem Shah again took the social media by storm after she shared a video of her slapping a controversial religious figure.
The social media sensation, in an Instagram post, shared a clip of the video captioned: “Mufti ko thapar q mara ic ka jawab mill jay ga sub ko (Why [I] slapped Mufti, everyone will know soon)”.