سعودی عرب کے شہر ریاض میں گاڑیوں کے لیے ایک منفرد ‘لوگو’ والی نئی نمبر پلیٹ متعارف کروا دی گئی ہے۔
ایک غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے لیے اب نئی نمبر پلیٹ متعارف کراوا دی ہے اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر تصویر بھی جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی پلیٹ پر انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں نمبرز لکھے ہیں جبکہ حروف اور نمبروں کے درمیان اہک منفرد ’لوگو‘ بنا ہوا ہے۔ سعودی کابینہ نے گاڑیوں کے نظام کے بارے میں قانون میں نئی شق کا اضافہ کیا تھا
اس فیصلے کے بعد ملک کے اندر نئی نمبر پلیٹ کا اقدام سامنے آیا۔ منفرد لوگو والی اس نمبر پلیٹ کی فیس 800 ریال ہے اور یہ فیس صرف ایک بار نمبر پلیٹ کے اجرا کے وقت ادا کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر لوگعں نے مختلف تبصرے بھی کیے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ آئے روز نئی پلیٹ کا سلسلہ آجاتا ہے۔ کسی نے مذاحیہ انداز میں لکھا کہ “مجھے منفرد نمبر پلیٹ کی ضرورت نہیں کیوں کہ میں خود منفرد ہوں”
Saudi government has announce new law about traffic and cars number plates.