پانچ ہزار نوٹ بند کرنے کی تجویز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ایف بی آر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے حکومت کو 5000 کے نوٹوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کے نوٹ کو بند کردے اور اس تبدیلی سے دو مہینے پہلے آگاہ کرے۔

شبر زیدی کا مذید کہنا تھا کہ اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ہے، اس سے ان کے مفادات ختم ہوں گے۔

سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی اور بینکاری مستحکم ہوگی جبکہ رشوتخوری مشکل ہوجائے گی۔

 

Share