سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے جیل میں قرآن کی برمتی کرنے والے کے لیے سخت الفاظ

پولیس کی تحویل میں جیل میں بند ایک قیدی شخص کی قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے،عظمت ِ قرآن کے تحفظ کے لئے توہین قرآن کے مرتکب کے لیے سزا انتہائی ضروری ہے،حکومت اس سنگین واقع کا نوٹس لے ورنہ پورے ملک کے مسلمان اٹھ کھڑے ہوں گے، ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد جیل میں بد بخت شخص کی قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک بات ہے اگر پاکستان جیسی اسلامی ریاست میں ایسے اقدامات کی روک تھام نہیں ہو سکتی تو ناروے اور فرانس میں ہونے والے واقعات کی حوصلہ افزائی ہوگی انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد جیل میں ہونے والے واقعہ کی مکمل انکوائری کرکے مجرم کو عبرت ناک سزا دی جائے اور اسکو عبرت کا نشان بنایا جائے ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ توڑ پھوڑ سے اجتناب کریں کیونکہ یہاں کی املاک ہماری ہیں اور انکا نقصان ہمارا اپنا ہے احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے حکومت میں بیٹھے لوگ ایسے واقعات پر توجہ دیں ورنہ قوم اٹھ کھڑی ہو گئی تو ان حکمرانوں کو بھی ساتھ بہا لے جائے گی۔

Share