حویلیاں ٹاہپ ڈی ہاسپٹل میں آج تک 1714 افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے

حویلیاں ٹاہپ ڈی ہاسپٹل میں آج تک 1714 افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے”ڈاکٹر شگفتہ” تفصیلات کے مطابق انچارج حویلیاں ہاسپٹل ڈاکٹر شگفتہ نے بتایا کہ مارچ سے کرونا ویکسین لگانے کا عمل گورنمنٹ نے شروع کیا ہے اور ابھی حویلیاں سنٹر سے سترہ سو چودہ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیے جس میں پہلے ایک سو دس افراد کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی گئی دیگر سولہ سو افراد ڈبل ڈوز لگائی جا رہی ہے ڈاکٹر شگفتہ انچارج حویلیاں ہاسپٹل نے کہا حکومتی پالیسی کے مطابق یہ سلسلہ شروع ہے شروع میں ساٹھ سال عمر کے افراد کے لیے مختص کی گئی اور بعد میں اس کو پچاس سال کے افراد کو بھی لگانے کی اجازت دی گئی ڈاکٹر شگفتہ انچارج حویلیاں ہاسپٹل نے کہا اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 1166پر میسج کریں آپ کو کوڈ مل جائے گا اور متعلقہ سنٹر سے ویکسین لگوائی جائے گی بعض افراد کو دور کے سنٹر کا میسج آتا ہے لیکن قریبی ویکسین سنٹر پر جاکر آپ کا سنٹر تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے ڈاکٹر شگفتہ نے ان تمام افراد جو مقرر کردہ حکومت کی جانب سے عمر ہے انھیں چاہیئے کہ وہ ویکسین ضرور کرواہیں پرائیویٹ طور پر یہ ویکسین ہزاروں روپے کی مل رہی ہے

Share
COVID-19 CASES