خواجہ آصف پارٹی میں اختلافات پر پھٹ پڑے

راولپنڈی: مسلم لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے قیادت کے آپسی جھگڑے ختم نہیں ہوں گے ۔موجودہ حکومت کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے، لیکن ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔

ان انہوں نے اس وقت بیان کیا جب وہ راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) زیراہتمام  ہونے والے ورکرز کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جھگڑے ہمارے عام کارکن کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں۔ اگر قیادت نے اپنے جھگڑے ختم نہ کیے تو پھر ہم کبھی بھی کام یاب نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں 73 فیصد ووٹ موجودہ حکم رانوں کے خلاف پڑا، اور ان انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کے لیے کی گئی خدمت کا صلہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں رہی ہے، لیکن آئندہ انتخابات میں کام یابی کے لیے ہمیں اپس میں اتحاد قائم کرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بلکل شفافیت نہیں تھی، عوام مہنگائی اور غربت سے تنگ آچکی ہے، موجودہ حکومت کابوریا بستر کسی بھی وقت اٹھ سکتا ہے، پاکستان میں انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *