بھارت: اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں شوہر نے بیوی کے روزانہ نہ نہانے پر اس کے شوہر امان نے اہلیہ کو طلاق دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک خاتون کی جانب سے علی گڑھ کے ویمن پروٹیکشن سیل میں ایک تحریر ی شکایت درج کروائی گئی، پروٹیکشن سیل ازدواجی جوڑوں کو تعلقات کو بچانے کے لیے کاؤنسلنگ سیشن فراہم کرتا ہے۔
میڈیا نمائوندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروٹیکشن سیل سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں حال ہی میں خاتون کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں لکھا ہوا تھا کہ انھیں شوہر نے روزانہ کی بنیاد پر نہ نہانے کے باعث ایک ساتھ تین طلاقیں دے دی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امان نامی شخص نے دو سال پہلے خاتون سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔
پروٹیکشن سیل کے مطابق ہم خاتون کے رشتے کو بچانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں اور ان کے والدین کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں تاہم خاتون شوہر کی جانب سے طلاق کے باوجود اپنے رشتے کو خوشی سے نبھانے کی خواہشمند ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ جب خاتون کی درخواست پر ان کے شوہر کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو شوہرکا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ نہیں نہاتی ہیں اور جب بھی اسے نہانے کا کہا جائے تو وہ ان سے لڑنا شروع کردیتی ہے۔
پروٹیکشن سیل کی جانب سے شوہر کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی، تاکہ دونوں کے درمیان کوئی صلح کا راستہ بنایا جائے