سعودی عرب میں نئی پریشانی سر اٹھانے لگی؟

 سعودی عرب میں نئی پرشانی، روزانہ کورونا کیسز کی تعداد میں پھر سے معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں لگاتار 2 دن تک کورونا کیسز 50 سے بھی کم رپورٹ ہوئے لیکن گزشتہ روز 59 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 59 کورونا کیسز کو رپورٹ ہوئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 5 ہے۔ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 900 ہوگئی

اب تک قل کورونا کے 8704 مریض موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز 78 افراد وبا سے صحت یاب ہوئے جبکہ کے کووڈ19 کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 028 ہوگئی۔

کوروناوائرس کے نئے کیسز کی زیادہ تعداد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ مملکت میں فعال کیسز میں سے 244 مریض سنگین صورت حال سے گزر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے عالی کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

COVID-19 CASES