شہباز شریف کو بری کردیا گیا

برطانوی عدالت نے  صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے ایسیٹ ریکوری یونٹ آف پاکستان کی جانب سے 11 دسمبر 2019 کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ  لندن میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ تاہم برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان نواز شریف ملک احمد نے برطانیاں کی عدالتی  فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور  سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی تھی لیکن شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کا کوئی ثبوت ثابت نہ ہو سکا۔

ملک احمد خان کے مطابق 21 ماہ کی عرصے میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ کیا گیا۔ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں۔

تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا ،اور ان اکاؤنٹس کو بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا جو کہ دسمبر2019 میں عدالتی حکم پرمنجمد کیےگئےتھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

COVID-19 CASES