بی فار یو عوام کے ساتھ اربوں روپے کا دھوکہ

بی فار یو سرمایہ کاری کے نام پر عوام سےفراڈ: کمپنی کے مالک سیف الرحمان کا قریبی ساتھی گرفتار

راولپنڈی : راولپنڈی نیب نے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے ساتھی محمد سہیل کو بھی گرفتار کرلیا ، سیف الرحمان سےابتدائی تفتیش کی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر عوام سےدھوکہ دینے کے کیس میں نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے قریبی ساتھی محمد سہیل کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے کہا کہ محمد سہیل بی فور یو کا سوشل میڈیا کی ویبسائٹس پر مختلف چینلز اور پیجز چلاتے تھے ، اور کمپنی کی ویب سائٹس چلاتا تھا ، بی فور یو اورایس آر گروپ کی ویب سائٹس محمدسہیل کے نام سے رجسٹرتھیں، سیف الرحمان سےابتدائی تفتیش کی صورت میں محمد سہیل کو گرفتاری عمل میں لائی گئ۔

نیب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو تھوڑی سی سرمایا کاری پر عیر معمولی منافع کا جھانسہ دیا جاتا تھا، محمد سہیل نے اربوں کے فراڈ میں سیف الرحمان کی پشتپنائ حاصل تھی۔

محمد سہیل کو پشاور میں گرفتار کر کے نیب راولپنڈی کے حوالے کیا گیا تھا ، جس کے بعد محمد سہیل کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گیا۔

یاد رہے کہ 22 ستمبر کو سپریم کورٹ نے بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی ، جس پر نیب نے انھیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

COVID-19 CASES