ایبٹ آباد ریسکیو اہلکاروں نے کروڑوں کی مشینری اور ڈیوٹی پر معمور سٹاف کو بچا لیا۔سمال انڈسٹری پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے دفتر میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔آگ پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی مشینری میں لگی۔کنڑول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر وئیکل بمعہ 30 فائر فائٹرز اور ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹر نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پایا۔دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹر کا شدید مشکلات کا سامنا، ریسکیو اہلکاروں نے کھڑکیوں کو توڑ پر فورس ایبل انٹری کی اور آگ پر قابو پا کر کروڑوں کی مشینری اور ڈیوٹی پر معمور سٹاف کو بچا لیا۔
