سریا 7ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا

سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا، مہنگائی نے عام آدمی کیلئے مکان بنانا مشکل کردیا۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی سریے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، مارکیٹس میں سریے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں لوکل سریہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی ہے۔ سریے کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 17 ہزار روپے اور ایک سال کے دوران 70 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ ہوا ہے،حکومت ٹیکسسز میں کمی کرکے قیمتوں میں کمی لاسکتی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

COVID-19 CASES