عادل عباسی اور حمزہ خان کا قاتل گرفتار

تھانہ خاکی مانسہرہ دوہرے قتل میں اہم پیش رفت. نامعلوم ملزمان گرفتار…آلہ قتل پستول ، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور مقتول کا موبائل فون برآمد کر لئیے گئے
دوہرے قتل میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنا مانسہرہ پولیس کےلئیے کسی چیلنج سے کم نہ تھا. (ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان)
گرفتار ملزمان پولیس اہلکار سمیت دوہرے قتل میں ملوث تھے. جنکو مانسہرہ پولیس نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر گرفتار کیا
تفصیلات
5 یوم قبل تھانہ خاکی مانسہرہ پولیس کو 2 جوانوں کی نعشیں ملی. جنکو کسی نامعلوم شخص/اشخاص نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا. پتہ براری پر دونوں جوانوں کی شناخت حمزہ خالد خان ولد خالد محمود سکنہ حویلیاں اور عادل عباسی ولد منظور عباسی سکنہ کوکمنگ حال کھولہ کہیال ایبٹ آباد سے ہوئی. جس پر تھانہ خاکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلافمقدمات درج کئیے۔

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے ایس ایچ او تھانہ خاکی اسرار شاہ کو مقدمہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور اصل حقائق سامنے لانے کے احکامات جاری کئے.
مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خاکی نے دیگر نفری پولیس کےہمراہ جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کرنے، موبائل کے ڈیٹا اور اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث تین ملزمان مزمل شاہ ولد محرم شاہ سکنہ بھیرکنڈ، اویس ولد نظیر سکنہ خراڑ میرا اور حضر ولد پرویز سکنہ چٹہ بٹہ کو گرفتار کرلیا ہے. ابتدائی تفتیش کے مطابق تمام افراد آئس کا نشہ کرتے تھے اور ملزمان اور مقتولین کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا جو قتل کی وجہ بنا۔ ملزمان کو عدالت سے دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔جن سے وقوعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

COVID-19 CASES