سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی اڈیو لیک۔

سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو ریکارڈنگ وائرل ہوئی ہے جس میں دو لوگ نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے تھے، سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے جس پر ثاقب نثار نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے خود ساختہ قرار دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے مذید کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے ، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

COVID-19 CASES