ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سیکورٹی عملے کا شاندار کارنامہ

ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال اسٹاف کی مختلف اشیاء چوری کرنے والے شخص کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سیکورٹی عملے نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال سٹاف کے مختلف قیمتی کوٹ، جوتے، چادر، اور کوٹ میں موجود پیسے اور دیگر قیمتی اشیاء گم ہو رہی تھی۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنہ تھا اسی حوالے سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سیکورٹی سٹاف اور سی سی ٹی وی روم کے عملے نے دن رات کوشش کر کے اس چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود پولیس چوکی کے حوالے کر دیا اس موقع پر ہسپتال میں موجود لوگوں نے ایوب ٹیچنگ ہسپٹل کےسکیورٹی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی عوام سے درخواست ہے کے ہسپتال میں کسی بھی مرد یا عورت سے کوئی بھی کھانے پینے کی چیزیں نہ لے کے کہائیں اپنی قیمتی اشیاء کی خود حفاظت کریں اگر آپ کو ہسپتال میں کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو فورن ہسپتال کے سیکورٹی عملے سے رابطہ کریں تاکہ اس طرح کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *