ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کرگئے

معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عامرلیاقت حسین اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ وہ کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں رہائش پزیر تھے۔

انہیں فوری طور پرکراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے تصدیق کی کہ عامرلیاقت انتقال کرچکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ اطلاع پرعامرلیاقت کے گھرمیں داخل ہوئے تو اندر ایک ڈرائیورموجود تھا جبکہ جنریٹربھی چل رہا تھا۔عامرلیاقت اپنے بسترپرتھے لیکن ہوش و حواس میں نہیں تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *